پاکستان نے آئی ایم ایف کو خط ارادیت دستخط کرکے بھجوا دیا، مفتاح اسماعیل

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو خط ارادیت دستخط کرکے واپس بجھوا دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ میں نے اور گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے خط ارادیت پر دستخط کیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے موقع پر صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ کیا حکومت آرڈیننس کے ذریعے نئے ٹیکس لگانے جارہی ہے؟
سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی طرف سے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط موصول ہونے کی صورت میں دور ہوگئی تھی۔

پاکستان کی طرف سے موصول یہ یہ خط ارادیت دستخط کر کے واپس آئی ایم ایف کو بھیجا جانا تھا جو بھجوا دیا گیا۔

Related Posts