دفعہ 144کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی ذمہ داران پر مقدمات بنانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

دفعہ 144کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی ذمہ داران پر مقدمات بنانے کا فیصلہ
دفعہ 144کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی ذمہ داران پر مقدمات بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ریلی نکال کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف مقدمات بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہر اقتدار کی ضلعی انتطامیہ کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی نکال کر دفعہ 144کی خلاف کی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی نکالنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خط تحریر کیاتھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی، ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان حقیقی آزادی کی طرف جارہا ہے، جسے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی وجوہات پرکئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکاء کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔

Related Posts