پی ٹی آئی کی طرف سے شہباز گل پر دوران حراست برترین تشدد کے الزامات کے بعد آج وفاقی حکومت نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ شہباز گل ہشاش بشاش ہیں اور ان پر بظاہر کسی تشدد کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔ یہ ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں نے اس کی صحت پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ایک بار پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا چرچا
سماجی رابطوں کی معروف مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہت سے صحافی، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صارفین اس بات پر شک کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو واقعی شہباز گل کی ہی ہے یا ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے جعل سازی کے ذریعے کسی اور شخص کی تصویر کو شہباز گل بنا کر پیش کیا گیا ہے، یوں ایک بار پھر پاکستان کی سیاست میں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا چرچا ہوگیا ہے۔
یہ ویڈیو جاری ہونے کے بعد سے ٹوئٹر پر Deep fake ٹرینڈ کر رہا ہے، جس میں مختلف الخیال افراد نے پانچ ہزار سے زیادہ ٹوئٹس کرکے حصہ لیا ہے۔
ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟
آگے بڑھنے سے پہلے یاد دہائی کراتے جائیں کہ ڈیپ فیک وہ ٹیکنالوجی ہے، جس میں کسی بھی انسان کی نقل وحرکت، یہاں تک کہ شکل و صورت کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
چنانچہ اس ٹرینڈ میں سوال ہورہےہیں کہ کیا آج کی شیئرکردہ ویڈیوز اور تصاویرمیں ہشاش بشاش نظرآنےوالےشخص واقعی شہبازگل ہیں؟ یا اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی اور شخص کی تصویروں کو شہباز گل بنا کر پیش کیا گیا ہے۔
حکومت کی جاری کردہ ویڈیو میں کیا ہے؟
حکومت کی طرف سے شیئر کردہ ویڈیو میں ڈاکٹرشہباز گل کی شکل کا ایک شخص ہسپتال کے ایک کمرے میں بالکل تندرست حالت میں بغیر کسی آکسیجن ماسک کے بیٹھتا، کھڑا اورچلتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیوزمیں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ شخص کسی فائل کاجائزہ لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے اہلکارسے گفتگو بھی کر رہا ہے۔
صارفین کے سوالات
ٹوئٹر پر اس ٹرینڈ میں دیگر کے علاوہ کچھ معروف صحافیوں نے بھی حصہ لیا ہے اور تصاویر کی کڑیاں جوڑتے ہوئے حکومت کی جاری کردہ ویڈیو کو مشکوک ٹھہرا دیا ہے۔
سینئر صحافی وتجزیہ کار انوار لودھی نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کومخاطب کیا اور کہا کہ آپ کی تحویل میں رہ کر شہباز گل اتنے صحت مند ہوگئےکہ ان کی نظر کی عینک اتر گئی اور ان کے بال بھی گھنے ہوگئے۔
مریم اورنگزیب صاحبہ کیا شہباز گل آپکی تحویل میں رہ کر اتنے صحت مند ہو گئے ہیں کہ ویڈیو میں انکی نظر کی عینک ہی اتر گئی ہے؟ ????
— Anwar Lodhi (@AnwarLodhi) August 20, 2022
صحافی طارق متین نے انصار عباسی کےسوال کاجواب دیتے ہوئےکہا کہ آپ اپنی آنکھوں پر اعتبار کریں، یہ شخص کہاں سے شہباز گل نظر آرہا ہے؟ مجھے کوئی اور لگ رہا ہےاس لیے میں نے بتادیا۔
اپنی آنکھوں پر ! یہ آپ کو کہاں سے شہباز گل نظر آ رہا ہے۔ مجھے تو کوءی اور لگا تو میں نے بتا دیا ۔ مگر خدا کا خوف کریں یہ گل ہے تو پھر اس ویڈیو کو پلے کرنے والی سری دیوی ہیں https://t.co/uWwO6yAfrk
— Tariq Mateen (@tariqmateen) August 20, 2022
فیاض شاہ نامی صارف نے کہا کہ شہباز گِل کا قد 6 فٹ سے زیادہ اور جسم بھاری ہے۔ شہباز گِل کی مبینہ وڈیو والے بندے کی ہائیٹ 5 فٹ 7 انچ سے زیادہ نہیں لگ رہی، جسم بھی ہلکا ہے اور سب سے اہم بات کہ اِس کے سر پر گھنے بال ہیں۔
شہباز گِل کا قد 6 فٹ سے زیادہ اور جسم بھاری ہے۔ شہباز گِل کی مبینہ وڈیو والے بندے کی ہائیٹ 5 فٹ 7 انچ سے زیادہ نہیں لگ رہی، جسم بھی ہلکا ہے اور سب سے اہم بات کہ اِس کے سر پر گھنے بال ہیں۔
لگتا ہے یہ سستی فلم “ایکسکیوزمی آپ بھی” کے ایکٹر و ڈائریکٹر وسیم حسن شیخ سے بنوائی گئی ہے
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) August 20, 2022
ایک اور صارف بولے کہ یہ ثابت کرنے والا کہ یہ تصویر شہباز گل کی ہے آنکھوں اور دل دونوں سے اندھا ہے۔
کمال ہے یہ ثابت کرنے والا کہ یہ تصویر شہباز گل کی ہے آنکھوں اور دل دونوں سے اندھا ہے اور ان بدبختوں پہ لعنت جنہوں نے شہباز گل کی تصویر مان لی pic.twitter.com/70J8HDITjl
— Naveed DaulatzaiPTI (@Ndaulatzai1) August 20, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








