پوری قوم عمران خان کے ساتھ اور ان کے پیچھے کھڑی ہے، علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پوری قوم عمران خان کے ساتھ اور ان کے پیچھے کھڑی ہے، علی زیدی
پوری قوم عمران خان کے ساتھ اور ان کے پیچھے کھڑی ہے، علی زیدی

کراچی:تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیے سرخ لکیر ہے، ان پر کسی نے انگلی اٹھائی تو ہماری یہ سرخ حد ختم ہوجائیگی، 13جماعتوں کے ٹولے کوایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔

علی زیدی نے تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی کی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این اے 245کے رہائشیوں نے صاف بتادیا کہ قوم عمران خان کے ساتھ اور ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائنز ایریا، پی آئی بی جیسے ایم کیو ایم کے گڑھ سے بھی تحریک انصاف کو ووٹ ملے۔آئندہ اتوار کو کراچی کا شہر اپنا میئر منتخب کرے گا، پی ڈی ایم جھوٹوں کا ٹولہ ہے پوری قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

13جماعتوں کے ٹولے کو ایک بار پھر شکست ہوئی مسائل اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود ووٹرز گھروں سے نکلے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرایا۔

علی زیدی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر پر پابندی اور مقدمہ درج کیے جانے کو تحریک انصاف کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ اور ان کے قائدین خود بیورووکریسی عدلیہ اور جرنیلوں کے خلاف باتیں کرتے رہے ہیں یہ قاتل ہیں اور اسلام آباد میں بیٹھے ہیں ان پر تو مقدمے ہونے چاہئیں، انتقامی کارروائیوں سے ہماری آواز مزید توانا ہوگی۔

مزید پڑھیں:دہشتگردی کا مقدمہ درج، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی سراپا احتجاج

انہوں نے کہا عمران خان نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی عمران خان سرخ لکیر ہے، ان پر انگلی اٹھانا ہمارے لیے سرخ لکیر ہے۔

Related Posts