وزیر اعظم نے اوور بلنگ کی عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا، حکام سے بازپرس

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلوں پرعوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر پھر بے قابو، قیمت میں دو روپے سے زائد کا بڑا اضافہ

وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے شکایات پر طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اورسفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، خادم پاکستان عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کو جوابدہ ہے، میں اپنے عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔

Related Posts