سندھ میں بارشوں سے ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے، ٹرینیں تاخیر کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

سکھر میں پانی کی عدم نکاسی، ریلوے املاک کو خطرہ
سکھر میں پانی کی عدم نکاسی، ریلوے املاک کو خطرہ

کراچی: سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی اور گمبٹ کے درمیان ریلوے ٹریک پر شگاف پڑنے سے کراچی جانے والی ڈاؤن کی 14 ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔

محکمہ ریلوے کے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن میں مسلسل 12 گھنٹے بارش کے باعث ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے ہیں۔

شگاف پڑ جانے سے ٹریک سے گزرنے والی پہلی ٹرین شالیمار ایکسپریس رات سے خیرپور میں رکی ہوئی ہے جبکہ سکھر ایکسپریس کو بیگماجی، خیبر میل اور فرید ایکسپریس کو روہڑی پر روک لیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے ٹیمیں ٹریکس بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں جیسے ہی ٹریکس آپریشن کے لیے فٹ ہوئے، ٹرینوں کو اپنی منزلِ مقصود کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کل سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

اسکے علاوہ پاکستان ایکسپریس کو پنوعاقل، علامہ اقبال ایکسپریس کو گھوٹکی، تیزگام ایکسپریس کو میرپور ماتھیلو، ملت ایکسپریس کو ڈہرکی، قراقرم ایکسپریس کو صادق آباد، رحمان بابا ایکسپریس کو رحیم یار خان، عوام ایکسپریس کو خان پور جنکشن، گرین لائن ایکسپریس کو لیاقت پور، کراچی ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب، سر سید ایکسپریس کو بہاولپور اور ہزارہ ایکسپریس کو لودھراں جنکشن پر روکا گیا ہے۔

Related Posts