شین واٹسن کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کونسے دو پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شین واٹسن کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کونسے دو پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟
شین واٹسن کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کونسے دو پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟

سڈنیآسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کا کہنا ہے کہ اگر انھیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل الیون کو منتخب کرنے کا موقع ملے تو وہ اِن پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے۔

حالیہ دنوں میں آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے محدود اوورز کے فارمیٹ میں کوچنگ کا رخ کیا اور انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں اسسٹنٹ کوچ کے طور پر دہلی کیپیٹلز میں شمولیت اختیار کی تھی۔

شین واٹسن اس کردار کو استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے بہترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں جب کہ وہ رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

آئی سی سی ریویو کی تازہ ترین قسط میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے میزبان سنجنا گنیسن نے شین واٹسن سے سوال کیا کہ وہ آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل الیون میں کھیلنے کے لیے کن پانچ کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے۔

شین واٹسن نے کہا کہ میں پہلے بابراعظم کو منتخب کروں گا جو دنیا کے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر ہیں اور وہ دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف بھی ناقابل یقین حد تک تیزی سے اسکور کرتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر انہوں نے بھارت کے سوریا کمار یادیو کو منتخب کیا جب کہ تیسرا انتخاب ان کا آسٹریلیا ہی کے ڈیوڈ وارنر کا تھا جو اُن کی کوچنگ میں دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مزید برآں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون میں چوتھے کھلاڑی کے طور پر شین واٹسن نے جوس بٹلر کو منتخب کیا جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹر رینکنگ میں 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

شین واٹسن کا آخری انتخاب حال ہی میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی رہے جن کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی وکٹ لینے کی صلاحیت کچھ خاص ہے۔

 

 

Related Posts