پاکستان کی معروف اور خوبرو ماڈل ایان علی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مقامی اور عالمی این جی اوز کو کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے متاثرین تک براہ راست امداد پہنچانا مزید مشکل ہو گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے لکھا کہ ہم اور ہماری این جی او گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی حتی الاستطاعت مدد کی کوشش کر رہے ہیں، یہ امداد نہیں بلکہ صلح رحمی ہے، اپنے ہم وطن بہنوں بھائیوں سے اس سلسلے میں ایک باہمت کردار عبدالوہاب بگٹی سے شناسائی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عبدالوہاب بگٹی کا گاؤں سیلاب سے متاثرہ اولین علاقوں میں سے ایک تھا، یہاں سیلاب نے کئی خاندانوں کو اُن کی کل جمع پونجی و مکانات سے محروم کیا، ادا بگٹی بھی انہی میں سے ایک تھے، مگر ماشاء اللہ اُنہوں نے نہ تو ہمت ہاری نہ حوصلہ چھوڑا بلکہ اِس آزمائش کا ہمت سے سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کی بین الاقوامی شہرت کی وجہ سے اُن کی کسمپرسی کی خبر سوشل میڈیا پر بہت جلد دنیا بھر میں پھیل گئی اور امداد کا ایک سلسلہ جاری ہوا، انہوں نے اِس موقع پر صرف خود کو اور اپنے خاندان کو سہارہ نہیں دیا بلکہ ماشاء اللہ اپنے گاؤں/ قبیلے کے دیگر افراد کی بھی مدد کی۔
ماڈل نے مزید لکھا کہ ہم بھی عبدالوہاب بگٹی کے مداح ہیں، لہذا ہماری جانب سے بھی کوشش کی گئی اُن کی کچھ مدد کی جائے مگر افسوس کہ یہ مدد جوئے شیر لانے کے مصداق تھی، سیلابی تباہ کاریوں کے عروج پر سٹیٹ بینک آف پاکستان ایک لا یعنی ریگولیٹری فریم ورک نافذ کرنے میں مصروف ہو گیا، غیر معمولی ترسیلات کی وجہ سے عبدالوہاب بگٹی کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔
ایک قدرتی آفت کے دوران اِس عمل کو Criminal Negligence سے کم نہیں گردانا جا سکتا، ہمارے ریگولیٹری ادارے ادارہ جاتی کرپشن و لوٹ تو روک نہیں سکتے، پروفیشنلز کے اکاؤنٹس بلاک کرکے اپنی انا کی تسکین کر لیتے ہیں۔
ہم اور ہماری NGO @BeMyFriendFDN گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی حتی الاستطاعت مدد کی کوشش کر رہے ہیں
یہ Charity نہیں بلکہ صلح رحمی ہے، اپنے ہم وطن بہنوں بھائیوں سے
اس سلسلے میں ایک با ہمت کردار Coke Studio کے ادا عبدالوہاب بگٹی سے شناسائی ہوئی ان کی روداد سنیے /1 pic.twitter.com/BgYqEyzCsM— Ayyan (@AYYANWORLD) September 2, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








