کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ کئی روز سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر سستا ہورہا ہے۔
آج بھی کاروبار کا آغاز ہونے پر ڈالر مزید سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 12 پیسے سستا ہو کر 229 روپے کا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک کے آخری 5 کاروباری سیشنز میں اب تک امریکی ڈالر 10 روپے 71 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
بینکوں سے ایل سیز کھولنے کا معاملہ اور ڈالر کا اُتار چڑھاؤ، اسحاق ڈار نے رپورٹ طلب کرلی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 230 روپے 50 کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








