اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ صدارتی ریفرنس کیلئے منظوری دے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں ریکوڈک منصوبے سمیت اہم معاشی و سیاسی امور پر گفتگو ہوگی۔
امریکا تعلقات کو چین کے تناظر میں نہیں دیکھا جاسکتا۔وزیر اعظم
وفاقی حکومت ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ صدارتی ریفرنس کیلئے منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ وزارتِ قانون و انصاف نے وفاقی کابینہ کو سمری بھجوا دی۔
آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات پر بات چیت ہوگی۔ مارکیٹس کی بندش کے اوقات پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ سیلاب سمیت دیگر اہم معاشی و سیاسی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔
ملکی سیاست میں آڈیو لیکس کے باعث قومی سلامتی کا معاملہ تشویشناک حد تک اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ آج کے وفاقی کابینہ اجلاس میں آڈیو لیکس اور ہائی پاور کمیٹی کی تشکیل کے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ معاونینِ خصوصی اور وزرائے مملکت سمیت کابینہ میں شامل اراکین کی تعداد 73 ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








