پی ایس ایکس نے ایک بار پھر بہترین اسلامک اسٹاک مارکیٹ کا ایوارڈ جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایکس نے ایک بار پھر بہترین اسلامک اسٹاک مارکیٹ کا ایوارڈ جیت لیا
پی ایس ایکس نے ایک بار پھر بہترین اسلامک اسٹاک مارکیٹ کا ایوارڈ جیت لیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے عالمی اسلامک فنانس ایوارڈز (جی آئی ایف ای) کی جانب سے دیے جانے والے بہترین اسلامک اسٹاک ایکسچینج ایوارڈ 2022 جیت لیا۔ پی ایس ایکس کو مسلسل دوسرے سال یہ باوقار اعزاز دیا گیا ہے۔

2011 سے یہ ایوارڈز دنیا بھر میں ان افراد، اداروں اور سرکاری محکموں کو پیش کیے جا رہے ہیں جنہوں نے اسلامی بینکاری اور مالیات کو فروغ دینے اور سماجی ذمہ داری سے وابستگی کے حوالے سے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مسلسل دوسرے سال گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز کی جانب سے پیش کردہ بہترین اسلامک اسٹاک ایکسچینج ایوارڈ 2022 حاصل کرنے پر فخر اور اعزاز حاصل ہے۔

یہ اسلامک فنانس سیکٹر میں پروڈکٹس، پیشکشوں اور ریگولیٹری اضافیت کا ایک جامع مجموعہ پیش کرنے پر پی ایس ایکس کی بہترین کارکردگی کی توثیق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریعہ فنانس اصولوں پر عمل پیرا 252 کمپنیوں کے ساتھ جو اسٹاک ایکسچینج میں درج تمام کمپنیوں کی مارکیٹ میں مالیت کا 70% سے زیادہ ہیں ان کی موجودگی پی ایس ایکس میں شریعہ اصولوں سے مطابقت رکھنے والی پراڈکٹس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے ساتھ اسلامی مالیات کے اصولوں کے مطابق سرمایہ اکٹھا کرنے میں حکومت کو بھی موقع فراہم کرتی ہیں۔

آج اسلامک فنانس پراڈکٹس پاکستان میں سب سے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان کی کیپٹل مارکیٹوں میں اسلامی مالیاتی پیشکش لانے کے لیے کئی سالوں سے کام کر رہی ہے۔

مزید برآں پی ایس ایکس مالیاتی اداروں کے لیے ایک پلیٹ فارم اور بنیاد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ نئی مصنوعات اور پیشکشیں پیش کر سکیں، چاہے وہ سکوک، شریعت کے مطابق میوچل فنڈز، مضاربہ، ای ٹی ایف یا دیگر اسلامی مالیاتی پراڈکٹس اور پیشکشیں پیش کرنا ہو۔

اس کامیابی پر بے حد فخر محسوس کرتے ہوئے پی ایس ایکس کی جانب سے یہ ایوارڈ دینے پر جی آئی ایف اے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس بورڈ اور انتظامیہ کی ٹیم کے تعاون کےبغیر ممکن نہیں تھا۔

Related Posts