عالمی شہرت یافتہ جاپانی پہلوان انوکی انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ جاپانی پہلوان انوکی انتقال کرگئے
عالمی شہرت یافتہ جاپانی پہلوان انوکی انتقال کرگئے

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب اسپتال میں داخل تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق انوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے، ان کی وفات پر حکومت اور عوام شدید غم میں مبتلا ہیں۔

انوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے، 1979 میں پاکستانی پہلوان زبیر عرف جھارا نے انہیں دنگل میں شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت نے حکومتِ پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا

انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی، وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1990 میں کربلا کے دورے میں انتونیو انوکی مسلمان ہو گئے تھے اور اسلامی نام محمد حسین اختیار کیا تھا۔

Related Posts