بھارت نے حکومتِ پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت نے حکومتِ پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا
بھارت نے حکومتِ پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا

بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا۔

بھارتی میڈیا نے حکومتِ پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت پاکستان سے منسوب ایک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی بریچ ہوئی، اُس کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ اے این آئی کی جانب سے شیئر حکومت پاکستان کے ٹوئٹر پیج پر لکھا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی اس خبر پر فوری طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

 

Related Posts