راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی اور سیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اور ان کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں۔ نوازشریف ان ویٹنگ، مریم ڈار کو کلین چٹ ڈیل کا حصہ ہے۔ عمران خان کےخلاف سائفر کا حکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیا ہے۔
سائیفر جلایا نہیں،ابھی چرایا ہے،جو وزارت خارجہ سےمل جائے گایہ سامراجی ایمبسڈروں کےگھر جاتےہیں اوران کےمنہ میں کیک ڈالتےہیں۔نوازشریف ان ویٹنگ،مریم ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔عمران خان کےخلاف سائیفرکاحکومتی بیانیہ اس کےحق میں گیاہے۔معاشی اورسیاسی تباہی سےنجات صرف عمران خان کی کال ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 1, 2022
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ معاشی اور سیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی بریچ ہوئی، اُس کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، تعیناتی، تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے۔ ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے، سراٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے۔ حکمران عوام کے گھیرے میں آگئے ہیں، اب بھاگ نہیں سکیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








