راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 83 کیسز رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 197 کیسز رپورٹ
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 197 کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 83 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2360 تک پہنچ گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 141ہے جبکہ رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 5 افراد جھلس گئے

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ الائیڈ اسپتالوں میں داخل 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 436 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ 254 افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور شہر قائد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی وجہ سے رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

Related Posts