اسلام آباد: عدالت نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عمران خان کی جانب سے کیس میں التو اکی درخواست جمع کروائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں پیش نہیں ہوسکتے۔
بھارت نے حکومتِ پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان پر التوامانگنے پر ایک بار پھرجرمانہ عائد کردیا۔ عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا 5 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی۔
عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کے وکلا کی جرح موخر کردی گئی۔ عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت سے کیس کی سماعت کے لیے 22 اکتوبر آئندہ تاریخ مقرر کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان پر التواکی درخواست پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








