لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کارروائی پر مریم نوازکا گلا بالکل جائز اور درست ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ اس کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔اس وقت کابینہ نے فیصلہ کرنے کے بجائے معاملہ سب کمیٹی کوبھیج دیا تھا، کل کابینہ نے فیصلہ کیا اب اس معاملے کواٹھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انہوں نے کہا کہ یہ اتحادیوں کی حکومت ہے سب کو آن بورڈ لیکر چلنا پڑتا ہے،25مئی کے واقعات کے بعد کابینہ کو درخواست کی تھی اس کے خلاف میوٹنی اوراسے گرفتار کیا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








