اسلام آباد: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ سائرہ یوسف کا جعلی اکاؤنٹ بنانے والے ملزم میاں نعیم کو ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے حراست میں لے لیا ہے، ملزم کی جانب سے اعتراف جرم کرلیا گیا ہے۔
اداکارہ سائرہ یوسف کے نام پر جعلی اکاؤنٹ ملزم میاں نعیم نے 2019 سے بنا رکھا تھا،جعلی پوسٹیں کرنے میں مصروف تھا، ملزم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالا سے ہے۔
مزید پڑھیں:صبا قمر بولڈ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ سائرہ یوسف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








