مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ستمبر کے مہینے میں امریکی افسانوی ڈرامہ بلانڈ ریلیز ہوا۔
فلم’بلانڈ‘ 2000 میں جوائس کیرل اوٹس کی جانب سے تحریر کردہ ناول کی کہانی پر مبنی ہے جس کے ہدایتکار اینڈریو ڈومینک ہیں جبکہ فلم میں ہالی ووڈ کی اداکارہ ’ اینا ڈی آرماس‘ نے مارلن منرو کا کردار ادا کیا ہے۔
اینا ڈی آرمس کا فلمی کیریئر بہت ہی شاندار تھا ، اگر ہم فلم کے ٹریلر کو دیکھتے ہوئے اس کی کہانی کے بارے میں اندازے لگانے کی کوشش کریں تو فلم کی بہترین منظر کشی کی گئی ہے۔
نارما جین مورٹینسن عرف مارلن منرو کی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ فلم کے دوران اینا کا جسمانی اور جنسی استحصال کیا گیا۔
اگر ناقدین اور ناظرین ’بلانڈ‘ کو جنس پرست کہہ رہے ہیں تو وہ غلط نہیں ہیں۔ کیونکہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ منرو کی ماں اُسے بچپن میں چھوڑدیتی ہے جس کے بعد اسے جنسی واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلم میں منرو کے اسقاط حمل کی غلط تعریف کی گئی ہے، اس میں اسقاط حمل کے مناظر دیکھنے کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس جیسی فلموں میں ایسے مناظر دکھانے سے پہلے خواتین کے نقطہ نظر کو ایک دفعہ شامل کرلینا چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








