لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیلاب متاثرین کی پرواہ نہیں صرف اپنی سیاست کی فکر ہے۔
عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سیلاب متاثرین کی پرواہ نہیں ہے انہیں صرف اپنی سیاست کی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس میں کہا گیا کہ امریکہ کا نام نہیں لینا، آڈیو لیکس میں سائفر کو استعمال کرنے اور کھیلنے پر بات کی گئی۔ عمران خان سے پوچھ تو لیتے جو خط جلسے میں لہرایا تھا وہ اسٹیج سے اُترتے ہوئے گم تو نہیں ہوگیا۔
تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور، فارن فنڈنگ اور آٹے چینی کو بھی نہیں چھوڑا گیا، عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے ریاست داؤ پر لگائی۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورۂ امریکا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور پاکستان پہنچ کر سب سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے ہسپتال گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








