انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی، بیٹنگ کے شعبے میں پاکستانی بلے باز محمد رضوان سرِ فہرست ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم بھی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔
جنوبی افریقہ کےکھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے۔
نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے راشد خان ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
سری لنکا کے ونندوہسارنگا تیسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








