جھانوی کپور فلم ’بڑے میاں، چھوٹے میاں‘ کی کاسٹ میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

جھانوی کپور فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کاسٹ میں شامل
جھانوی کپور فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کاسٹ میں شامل

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم ’بڑے میاں، چھوٹے میاں‘ کی کاسٹ میں شامل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم بڑے میاں چھوٹے میاں میں بطور ہیروئن جھانوی کپور نظر آئینگی۔

ایک آن لائن پورٹل کا کہنا ہے کہ میکرز فلم کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے تمام بڑے بڑے ناموں کو جوڑنا چاہتے ہیں اور اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جھانوی کپور کو فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کی تصویری جھلکیاں

اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی ’بڑے میاں، چھوٹے میاں‘ کی ہدایات علی عباس ظفر دے رہے ہیں اور انہوں نے ہی اس کی کہانی لکھی ہے جبکہ واشو اور جیکی بھگنانی نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں امتابھ بچن اور گووندا کی اسی نام سے مزاحیہ رومانوی فلم 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے شائقین نے خوب پسند کیا تھا اور اس کے گانے بھی مقبول ہوئے تھے۔

Related Posts