جمہوریت کی جائے پیدائش کہلانے والے ملک یونان میں ایک جزیرے کے قریب کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں 15 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 افراد کو بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 روز میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے 2 واقعات پیش آئے۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار 40 افراد میں سے 15 کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔
بنگلہ دیش میں کشتی دریا میں ڈوب گئی، 23ہندو یاتری ہلاک
کوسٹ گارڈز کا مزید کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے پانی میں گرنے والے 5افراد کو بچایا گیا جبکہ 20 تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ بدھ کے روز بھی ایک کشتی چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔
گزشتہ روز کشتی الٹنے کے واقعے میں ڈوبنے والے 25 افراد کو بچا لیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں کشتیوں میں سوار افراد کی تعداد 100 کے لگ بھگ تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یونان کے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے باعث 50 افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔
یونانی کوسٹ گارڈز کے اگست کے دوران جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تارکین وطن کی کشتی میں تقریباً 80افراد سوار تھے جو ترکی سے اٹلی کی جانب رواں دواں تھے۔ یونانی ساحل کے قریب کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








