ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف آئی اے کی لاہورمیں کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
ایف آئی اے کی لاہورمیں کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ کے 5 مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق لاہور میں کارروائی کی گئی جس کے دوران انسانی سمگلنگ کے 5 مقدمات میں مطلوب ذاکر خان کو گرفتار کرلیا، ملزم غیر قانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیتا تھا۔

گرفتار ملزم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اُس کا نام بلیک لسٹ میں بھی شامل تھا اور وہ اب تک بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لوگوں سے 60 لاکھ سے زائد رقم بٹور چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے این ایف اور رینجرز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں جن میں ہیروئن، چرس اور آئس شامل ہیں۔

اے این ایف اور سندھ رینجرز نے سپر ہائی وے کراچی پر مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 1 کلو 600 گرام ہیروئن، 4 کلو چرس اور 1 کلو 800گرام آئس برآمد کی۔

Related Posts