شہباز گل کی درخواست ضمانت منظور، شناختی کارڈ اور دیگر اشیا واپس کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے اُن کے زیر استعمال اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے شہباز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ کی اشیا واپس دینے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف آئی اے کی لاہورمیں کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کےلیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے، تاہم عدالت نے 31 اشیا کی لسٹ میں سے جزوی اشیا واپس کرنےکا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Related Posts