پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ میں ڈنر کی تصاویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ میں ڈنر کی تصاویر وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ میں ڈنر کی تصاویر وائرل

کرائسٹ چرچ:پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کے لئے موجود ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ میں ڈنر کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے ڈنر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑی موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی موجود ہیں، کھانے کی میز پر تمام لوگ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں۔ بابراعظم

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں کل پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ ہفتے کو نیوزی اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

Related Posts