ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی واقع ہوگئی، سونافی تولہ 3 ہزار 400 روپے مزید کم ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار 400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 1712 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں:سیاسی بحران سے ملک کا امیج تباہ ہورہا ہے، ایس ایم منیر

10 گرام سونا 2 ہزار 915 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 24 ہزار 228 روپے کا ہوگیا ہے۔

Related Posts