ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کارروائیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کارروائیاں
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کارروائیاں

راولپنڈی:ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کولڈ سٹورز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے، اس دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے راول ٹاؤن 2 میں گودام پر چھاپہ، اس دوران 1500 کلو پنیر (cheese) کا معائنہ کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 450 کلو زائد المیعاد پنیر (cheese) کو موقع پر تلف کردیا، تلف کیے جانے والے پنیر کی مالیت 4 لاکھ 16 ہزار روپے ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گودام میں زائد المیعاد پنیر کو نئے سٹاک کے ساتھ رکھا گیا تھا،اسٹور میں صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص پائے گئے۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر گودام مالک کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے، کولڈ اسٹورز اور گوداموں کی چیکنگ کا مقصد غیر معیاری اشیاء کو تلف کرنا ہے۔

Related Posts