ممبئی: ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ اور بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے بے پناہ خدمات سر انجام دینے والی مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں 48 کروڑ کا لگژری رہائشی اپارٹمنٹ خریدلیا ہے، جس کی تصاویر کو جس نے بھی دیکھا وہ حیران رہ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا بلز بلو پروجیکٹ کے تحت 53 ویں منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کو گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو بک کروایا گیا تھا۔
مادھوری کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے رکھی گئی ہیں، جب کہ ان کے گھر کا رقبہ 5 ہزار 384 مربع فٹ ہے۔
یہی نہیں مادھوری ڈکشت کے نئے اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کا خوبصورت نظارہ بھی ہوسکے گا، اس سوسائٹی میں سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، جم، کرکٹ نیٹ اور بیڈمنٹن کورٹ بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ اسی پروجیکٹ کی 29ویں منزل پر لیز پر لیے ہوئے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں جسے 12.5 لاکھ روپے ماہانہ کے کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








