اسٹاک مارکیٹ میں 549.15 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 549.15 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 549.15 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 549.15پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کے ایس ای 100انڈیکس مزید549.15 پوائنٹس کے اضافے سے 42,160.57پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا، جس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔

مزید پڑھیں:ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہو کر 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

Related Posts