گلوکار عبداللہ قریشی کا اسلام کی خاطر موسیقی چھوڑنے کا اعلان، شوبز ستاروں کی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

گلوکار عبداللہ قریشی کا اسلام کی خاطر موسیقی چھوڑنے کا اعلان، شوبز ستاروں کی تنقید
گلوکار عبداللہ قریشی کا اسلام کی خاطر موسیقی چھوڑنے کا اعلان، شوبز ستاروں کی تنقید

کراچی: پاکستانی گلوکار عبداللہ قریشی نے مذہبی وجوہات کے باعث شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

عبداللہ قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں نے میوزک انڈسٹری سے وقفہ لیا تھا، میں نے خود کو تلاش کرنے اور یہ سوچنے کے لیے وقفہ لیا کہ میں کون تھا ، کہاں سے آیا تھا اور کیا بننا چاہتا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Abdullah Qureshi (@abdullahqureshiofficial)

گلوکار نے کہا کہ میں میوزک انڈسٹری چھوڑ رہا ہو اور یہ فیصلہ صرف اور صرف مذہبی وجوہات کے باعث کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس انڈسٹری میں بہت اچھا وقت گزارا، جس میں موسیقی کی تخلیق، ہزاروں لوگوں کے سامنے کنسرٹ میں پرفارمنس، محبت اور تعریفیں سمیٹنا ، تنازعات کا سامنا کرنا، غلط فیصلے کرنا، اچھے دوست بنانا، رول ماڈل کے ساتھ کام کرنا اور وہ سب کرنا جو مجھے پسند ہے، شامل تھا۔

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ میرے نزدیک زندگی کا اصل مقصد اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اپنی اگلی زندگی سنوارنے کے لیے ہم سب کے پاس اس دنیا میں بہت کم وقت ہے۔ الحمداللّٰہ میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں اور بہتری کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے سچ کھوج رہا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ نیا سفر اللّٰہ میرے لیے آسان کرے۔

اُن کے اس فیصلے سے شوبز ستاروں کی بڑی تعداد ناخوش ہے اور اُن میں سے اکثریت کا یہ کہنا ہے کہ اگر کسی کو شوبز انڈسٹری کو چھوڑنا ہوتا ہے توضروری نہیں کہ اس کا اعلان کیا جائے۔

Celebrities Say Religion Does Not Forbid Music After Abdullah Qureshi's Decision

Celebrities Say Religion Does Not Forbid Music After Abdullah Qureshi's Decision

Celebrities Say Religion Does Not Forbid Music After Abdullah Qureshi's Decision

Related Posts