پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے جرمنی کا مزید 2 ارب 15کروڑ روپے امدادکا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے جرمنی کا مزید 2 ارب 15کروڑ روپے امدادکا اعلان
پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے جرمنی کا مزید 2 ارب 15کروڑ روپے امدادکا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے جرمنی نے مزید ایک کروڑ یورو (2 ارب 15کروڑ روپے سے زائد) کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جرمنی نے ایک بار پھر پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اپنی امداد میں مزید ایک کروڑ یوروکا اضافہ کر دیا ہے۔

جرمن سفیرکے مطابق اس سے ہماری مجموعی امداد 6 کروڑ یورو سے زائد تک جاپہنچی ہے۔

مزید پڑھیں:ڈی سی کہتا ہے مردہ بچی کو گلی میں پھینک دو، مجھے تنگ نہ کرو،ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرہ خاتون کی دہائیاں

انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔مشکل کے وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Related Posts