کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدرے مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر 2 روپے 90 سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 217 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 95 پیسے سستا ہوکر 217 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ہیکرز نے بائنانس برج سے 10 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 22 ستمبر سے اب تک 22 روپے 71 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 147 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42359 پر آ گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








