جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب، ہائیکورٹ ججز کی مستقلی پر غور کیا جائیگا

تازہ ترین

تازہ ترین

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب، ہائیکورٹ ججز کی مستقلی پر غور کیا جائیگا
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب، ہائیکورٹ ججز کی مستقلی پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد: چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز مستقلی کے منتظر ہیں۔ آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس شکیل احمد سمیت دیگر ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

 وزیر اعظم شہباز شریف قازقستان کیلئے آج روانہ ہونگے

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جستس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس شان گل کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس راحیل کامران سمیت لاہور ہائیکورٹ کے کل 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی زیرِ غور آئے گی۔ رواں برس اپریل کے دوران ایڈیشنل ججز کی مدتِ ملازمت 6 ماہ تک بڑھائی گئی تھی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خطوط کے بعد جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کردی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر پی آر او سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن پر مؤقف جاری کیا، اعلامیے سے متعلق جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود نے اختلاف کیا اور اختلاف کے باعث پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تنازع کھڑا ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے اجلاس مؤخر کرنے کی رائے دی، غیرمتوقع حالات میں جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین نے رولز ریلیکس کرنے اور  28 جولائی کے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

Related Posts