وزیر اعظم شہباز شریف سیکا کانفرنس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیائی روابط و اعتماد سازی کانفرنس، وزیر اعظم قازقستان کیلئے آج روانہ ہونگے
ایشیائی روابط و اعتماد سازی کانفرنس، وزیر اعظم قازقستان کیلئے آج روانہ ہونگے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ایشیاء میں روابط و اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق چھٹی سربراہی (سیکا) کانفرنس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم چھٹی سربراہی سیکا کانفرنس کیلئے وفاقی کابینہ اراکین اور سینئر حکام کے ہمراہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کیلئے آج روانہ ہوئے۔ سربراہی کانفرنس میں دیگرسربراہانِ مملکت بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پرگفتگو

جمعرات کے روز وزیر اعظم شہباز شریف چھٹی سربراہی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ممالک میں روابط، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے منفرد فورم کے طور پر کانفرنس کی اہمیت اجاگر کرینگے۔

 سربراہی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم عالمی امور اور خطے کی صورتحال کے متعلق پاکستان کے نقطۂ نظر پر روشنی ڈالیں گے اور ایشیائی کانفرنس کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی جن کا مقصد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں آج قازقستان چھٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے جا رہا ہوں۔ بہتر تعلقات کے فروغ سے سیکا اجلاس میں معاشی تعاون و سلامتی کی نئی تصویر کشی ہوگی۔

وزیر اعظم کی ایشیائی کانفرنس میں شریک سربراہانِ مملکت سے ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر گفتگو ہوگی جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت شامل ہے۔ 

 

Related Posts