آرمی چیف کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پرگفتگو

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پرگفتگو
آرمی چیف کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پرگفتگو

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ملاقات کی ہے جس کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال، پاکستان میں سیلاب زدگان کی حالتِ زار اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وینڈی شرمین کی ملاقات واشنگٹن میں ہوئی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری طور پر منتخب سویلین حکومت ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو سراہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کسی کو وفاق پر حملہ آور نہیں ہونے دینگے، وزیر داخلہ

ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا بہت سے شعبوں میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ ہم پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ امریکا اور پاکستان سکیورٹی اور معیشت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی حکام پاکستانی حکومت کے سینئر حکام سے باقاعدہ ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ملاقات کے دوران افغانستان پر بھی بات چیت ہوئی۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان اور افغان عوام کا مستقبل ہمیشہ پاک امریکا حکام کی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہوتے ہیں۔ ہم پاکستان سے کئی معاملات پر ملاقات اور بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تعاون کر رہے ہیں۔

Related Posts