ملک بھر میں کورونا کے 49 نئے کیسز رپورٹ، 29 مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 164 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 620جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 10 ہزار 693 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.46 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 56 ہزار 341 ہوگئی جبکہ کورونا کے 29 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 62 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 53ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی خلا باز نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو لاکھوں کا چونا لگا دیا

آج سے 6 روز قبل دُنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 62 کروڑ 43 لاکھ 94 ہزار 201 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65 لاکھ 53 ہزار 339 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 39 ہزار 301 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 86 ہوگئی۔ کورونا کے 1 کروڑ 33 لاکھ 94 ہزار 785 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔

Related Posts