کراچی: وفاقی حکومت نے کراچی کے تین بڑے اسپتال جناح، قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ امراض اطفال کو 25 سال کیلئے سندھ حکومت کے حوالے کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔
منظوری کے بعد سندھ حکومت تینوں اسپتالوں کے انتظامی و مالی معاملات دیکھے گی، معاہدے کے تحت کراچی کے تینوں اسپتالوں کی زمین وفاقی حکومت کے نام رہے گی لیکن سندھ حکومت جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ میں تقرری اور بھرتی کرسکے گی۔
سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے ان تینوں اسپتالوں کو واپس دینے کی درخواست کی تھی جسے وفاقی حکومت نے منظور کرتے ہوئے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کراچی کو پچیس برس کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کراچی کے تینوں اسپتال وفاق نے اپنے کنٹرول میں لیے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








