شہرِ قائد میں فائر بریگیڈ ملازمین کے قتل میں ملوث ملزم محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا سابق اہلکار نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ ملازمین کے قتل میں ملوث ملزم سی ٹی ڈی کا سابق اہلکار ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شیخ بلال ظفر فاروقی پہلے سی ٹی ڈی میں کام کرتا تھا جو قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
سوات میں دہشتگردی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کی نیت سے 4 افراد کی جان لے لی۔ ملزم نے پہلے فائر آفیسر کو سوک سینٹر کراچی سے نکلتے وقت قتل کیا تھا۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ فائر افسر کے قتل میں ملوث ملزم جیل چلا گیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ابریز عباسی نے کہا کہ قتل کی وجہ سے ہی ملزم کو پولیس کی نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ بلال کچھ عرصے قبل ہی جیل سے رہا ہوا۔
خیال رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، چھینا جھپٹی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ڈکیتی میں مزاحمت پر شہریوں کو دن دہاڑے قتل کردیا جاتا ہے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ابریز عباسی نے کہا کہ ملزم نے والد کے قتل کے شبے میں قتل کی وارداتیں کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








