نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب، 33 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب، 33 افراد ہلاک، متعدد زخمی
نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب، 33 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کھٹمنڈو: چین کے ہمسایہ ملک نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث کم از کم 33 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا کے زمین بند ملک نیپال کے شمال مغربی صوبے کرنالی کو موسلا دھار بارشوں سے زیادہ نقصان پہنچا۔ ہزاروں نیپالی باشندے محفوظ مقامات کی طرف منتقلی پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے طالبان کو ویزوں کے اجراء پر پابندیاں عائد کردیں

نیپال کے صوبے کرنالی میں شدید بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی جس سے سیکڑوں گھر متاثر ہوئے اور کم از کم 22 افراد لاپتہ اور درجنوں کی تعداد میں نیپالی شہری زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں کو کرنالی کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث امدادی کارروائیاں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 110افراد ہلاک ہوئے۔

ستمبر کے دوران نیپال کے دور دراز پہاڑی ضلعے میں شدید بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد مکانات زمین میں دفن ہوگئے۔ واقعے کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متاثرہ نیپالی ضلع اچھم کے ضلعی منتظم دیپش رجال کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ہفتے کے روز صبح کے وقت 3 مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے 17افراد کی لاشیں برآمد کیں۔ 

Related Posts