فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹکٹ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹکٹ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ
فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹکٹ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

فلم دی لینجڈ آف مولا جٹ آج سینیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے لیکن اس کے ٹکٹ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

فلم کے ٹکٹ کی قیمت میں بڑے شہروں میں 200 جبکہ چھوٹے شہروں میں ایک سو روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے فلمساز ندیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی قیمت صرف پہلے 11 دنوں کے لیے بڑھائی جائے گی اور بعد میں معمول پر لائی جائے گی۔

سامعین ایٹریئم پر 850 روپے کی بجائے 1050 روپے میں بک ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح نیوپلیکس عسکری 4 میں ٹکٹ 900 روپے میں اور ڈی ایچ اے برانچ میں 1000 روپے میں ٹکٹ فروخت ہورہا ہے۔

فلم 1970 کی کلاسک فلم مولاجٹ کا ریمیک ہے جس کی ہدایت کاری بلال لاشاری نے کی ہے، فلم میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، مرزا گوہر رشید، فارس شفیع، علی عظمت، نیئر اعجاز، شفقت چیمہ، راحیلہ آغا، ضیاء خان اور صائمہ بلوچ شامل ہیں۔

Related Posts