ویمن ایشیا کپ کا سیمی فائنل، سری لنکا نے پاکستان کو 123 رنز کا ہدف دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ویمن ایشیا کپ سیمی فائنل، سری لنکا نے پاکستان کو 123 رنز کا ہدف دے دیا
ویمن ایشیا کپ سیمی فائنل، سری لنکا نے پاکستان کو 123 رنز کا ہدف دے دیا

سلہٹ: ویمن ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 123 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ میچ میں دونوں ہی ٹیمز کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم نے بنگلہ دیش کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹس کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کون ہوگا؟ وسیم اکرم کی پیشگوئی 

قومی ویمن ٹیم کی نشرح سندھو نے 4اوورز میں 17رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سدرہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی بیٹر ہرشیتا نے سب سے زیادہ 35رنز اسکور کیے۔

بیٹنگ کے آغاز میں سری لنکن ٹیم پاکستانی باؤلرز کے مقابلے میں لڑکھڑاتی نظر آئی جب 23 کے مجموعی اسکور پر کپتان چماری اتاپتو 11گیندوں پر 10 رنز بنا کر ندا ڈار کے ہاتھوں بولڈ ہوگئیں۔ وکٹ کیپر انوشکا سنجیونی 39 کے مجموعی اسکور پر 26رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 89 کے مجموعی اسکور پر گری جب نیلاکشی ڈی سلوا 27 گیندوں پر 14رنز بنا کر نشرح سندھو کے ہاتھوں انہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئیں۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ 102، پانچویں 112 جبکہ چھٹی 122 کے مجموعی اسکور پر گری۔

 

Related Posts