لاہور: بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی محمد رضوان اور بابر اعظم دونوں نے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ 5 سنچری شراکت بنائیں اور دونوں دوسری اننگز میں اب تک 1034 رنز اسکور کرچکے ہیں۔
بابر اور رضوان کے درمیان مجموعی طور پر 8 سنچری شراکت ہوچکی ہیں۔ رضوان اور بابر 8 سنچریوں سمیت 16 مرتبہ ففٹی پلس پارٹنرشپ کرچکے ہیں۔
بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 15 ففٹی پلس شراکت ہوچکی ہیں۔
ریال میڈرڈ کے کریم بنزیما ’بالن ڈور‘ ایوارڈ 2022 کیلئے پسندیدہ قرار
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کرائسٹ چرچ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کے درمیان 101 رنز کی شراکت ہوئی، میچ میں رضوان نے 69 اور بابر اعظم نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








