جہاد نہ کیا تو آنے والی نسلیں ان چوروں کی غلامی کریں گی، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

جہاد نہ کیا تو آنے والی نسلیں ان چوروں کی غلامی کریں گی، عمران خان
جہاد نہ کیا تو آنے والی نسلیں ان چوروں کی غلامی کریں گی، عمران خان

پی ٹی آئی چیئر مین کا مردان میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بھی ان چوروں کواین آراودے رہا ہے وہ اس ملک کا غدارہے، ہم ان کا مقابلہ کریں گے میں اپنی قوم کوتیارکرونگا۔ اگرکوئی سمجھتا ہے مجھ پر کیسز بنا کر یا جیل میں ڈال کر ڈر الیں گے اتنا ہی زیادہ زور سے مقابلہ کرونگا۔

وفاقی حکومت جواب دے کیا آپ کا صرف یہ کام عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنانا ہے؟ پہلے شہبازگل پرتشدد کیا گیا، اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا، تمہیں شرم آنی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا، سرحدیں وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہے، سوات، قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے، سوات، قبائلی علاقوں کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں۔ دہشتگردوں کو کیوں آنے دیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اپنے بچوں سے پوچھوکیا نوازشریف، زرداری ایماندارہے؟ تیس سال سے یہ ملک لوٹ رہے ہیں، جب ملک میں انصاف ہوتا ہے تب ملک خوشحال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں نے ملک کودلدل میں پھنسا دیا ہے، چوروں نے قوم کومقروض کر دیا ہے،اللہ نے حکم دیا ہے اچھائی کا ساتھ اوربرائی کا مقابلہ کرنا ہے، اللہ نے کہیں بھی نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ نے اچھائی برائی میں نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی، اللہ نے امربالمعروف میں واضح حکم دیا اچھائی کا ساتھ دو، اگرمیں بھی کرپٹ ہوتا تو دم دبا کرنوازشریف کی طرح ملک سے بھاگا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ غربت کی سب سے بڑی وجہ ملک کے حکمران پیسہ چوری کرتے ہیں، اگر نواز شریف، زرداری ایماندار ہے تو ان کو ووٹ دے دو، ان کی توچوری کی عالمی سطح پر کتابیں لکھی گئیں، مجھے بتائیں میں کیوں نہیں لندن بھاگتا، اپنی قوم کو جگارہا ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میرا ساڑھے تین سال کا ریکارڈ دیکھو میں نے دادا اور باپ کی زمین بیچی، چیلنج ہے ایک فائدہ بتا دیں جو میں نے اقتدارمیں آ کر اٹھایا ہو، مریم نواز کا باپ پیسہ چوری کرکے باہر لیکر گیا، اپنی زندگی میں مریم نوازجتنے سیدھے جھوٹ بولتے کسی کونہیں دیکھا۔

میں ساڑھے تین سال اقتدارمیں رہا، چیلنج کرتا ہوں میری کوئی ایک چوری ثابت کر دے، نوازشریف نے ساڑھے تین سال اقتدار میں 17 فیکٹریاں بنالی تھیں، لندن میں چار مہنگے فلیٹس نوازشریف نے خریدے، یہ اقتدارمیں آ کر پیسہ بناتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سب سے پوچھتے پھررہے ہیں کہ عمران خان نے کوئی چوری کی ہو، ہر روز ضمانت کے لیے عدالت جاتا ہوں، اگر میں بھی کرپٹ ہوتا تو نوازشریف کی طرح دم دبا کر لندن بھاگ جاتا، ان کی دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن جیتیں گے۔ میرا چیلنج ہے دھاندلی کے باوجود تمہارا بھی بھارتی کرکٹ ٹیم والا حال کریں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر بد یانت دار آدمی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، انہوں نے 10 سے 15 ہزارجعلی ووٹ ڈالنے ہیں، مخالفین نے 10 سے 15 ہزارجعلی ووٹوں کی پلاننگ کی ہوئی ہے۔

ہم نے اس کے باوجود ان کو شکست دینی ہے، گھر، گھر جا کر تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں، اگر زرداری، نوازشریف چور نہیں تو یہ قیامت کی نشانی ہے، الیکشن کمشنرچوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

Related Posts