عوام کو ریلیف، حکومت نے گھی، تیل اور دالوں کی قیمت میں کمی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کو ریلیف، حکومت نے گھی، تیل اور دالوں کی قیمت میں کمی کردی
عوام کو ریلیف، حکومت نے گھی، تیل اور دالوں کی قیمت میں کمی کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، دالیں 30 روپے، تیل 16 اور گھی 31 روپے فی کلو تک سستا کردیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔دالوں کی قیمت میں 15 سے 30 روپے کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مختلف کمپنیوں کا پریمیئم برانڈ گھی اور کوکنگ آئل بھی سستا کیا گیا ہے، پریمئم برانڈ گھی 31 روپے اور کوکنگ آئل 16 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، 5 کلو ڈالڈا گھی کی قیمت بھی 30روپے کم کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہچنے کی دال کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نرخ 245 سے کم ہوکر 230 روپے فی کلو ہوگئے، دال مسور 15 روپے سستی ہوگئی، جس سے نرخ 310 سے 295 روپے کلو پر آگئے جبکہ مونگ کی دال 15 روپے کلو سستی ہونے کے بعد 260 سے 245 روپے فی کلو ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دال مسور ثابت 20 روپے کلو کمی کے بعد 310 سے 290 روپے پر آگئی اوردال ماش دھلی ہوئی 30 روپے فی کلو سستی ہوگئی، جس کی قیمت 410 روپے سے کم ہوکر 380 روپے ہوگئی۔

کارپوریشن اپنے صارفین کیلئے وقتاً فوقتاً سستی اور معیاری اشیاء کا حصول ممکن بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت خصوصی سبسڈی دی جا رہی ہے، اسٹورز پر دستیاب دالوں کا معیار انتہائی اعلیٰ ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 78.58 پوائنٹس کا اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق سفید چنا بھی 15 روپے کمی کے بعد 320 سے 305 روپے فی کلو پر آگیا جبکہ کالا چنا بھی 15 روپے فی کلو سستا ہوگیا، کالے چنے کی قیمت 235 سے کم ہوکر 220 روپے کلو ہوگئی۔

Related Posts