عامر خان نے ایسا کیا کردیا کہ انتہاء پسند ہندو اشتعال میں آگئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عامر خان نے ایسا کیا کردیا کہ انتہاء پسند ہندو اشتعال میں آگئے؟
عامر خان نے ایسا کیا کردیا کہ انتہاء پسند ہندو اشتعال میں آگئے؟

ممبئی: بھارت کے معروف اداکار عامر خان کی وجہ سے انتہاء پسند ہندو ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئے۔

بالی وڈ اسٹارعامر خان سے بھارتی وزیرمملکت نروتم مشرا کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے اشتہارات میں کام مت کریں جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں۔

یہ درخواست بالی وڈ اسٹار عامرخان کا ایک نیا اشتہار سامنے آنے کے بعد بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کی ہے جس نے ہندو انتہاپسندوں کو مشتعل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکایات موصول ہونے کے بعد یہ اشتہار دیکھا ہے، اداکار سے درخواست ہے کہ وہ ہندوستانی روایات اور رسم و رواج کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسے اشتہارات میں کام کرنے اجتناب کریں۔

نجی بینک کیلئے کیے گئے اس اشتہار میں بالی وڈ اداکار عامرخان اوراداکارہ کیارا اڈوانی کو ہندوستانی شادی کی رسومات میں حصہ لینے والے نوبیاہتا جوڑے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

عامر خان نے جس اشتہار میں کام کیا ہے اس میں شادی کے بعد دلہن کے بجائے دولہے کو گھر میں رسمی طور پر پہلا قدم رکھتے ہوئے دکھایا گیا جو کہ عام طور ہندو روایت کے مطابق دلہنیں کرتی ہیں، انتہاء پسند ہندوؤں نے کہا ہے کہ اس اشتہار میں ہندو روایات اور ثقافت پر حملہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:تصویری تجزیہ، ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے پریمیئر میں شوبزستاروں کی شرکت

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ جب عامر خان ہندو انتہا پسندوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوں، اس سے قبل 2021 میں عامر خان کو ٹائر کے اشتہار میں دکھائے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ لوگوں سے یہ کہتے ہوئے پائے گئے تھے کہ دیوالی کے تہوار پر پٹاخے چلانے سے گریز کریں۔

Related Posts