ویمنز ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں سری لنکانے پاکستان کو شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

ویمنز ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں سری لنکانے پاکستان کو شکست دیدی
ویمنز ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں سری لنکانے پاکستان کو شکست دیدی

سلہٹ: ویمنز ایشیاکپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک رن سے شکست ہوئی، سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز سکور کیے۔

پاکستانی باؤلر نشرح سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جب کہ سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان بسمہ معروف اور آل راؤنڈر ندا ڈار نے ہدف کے تعاقب میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا اور کپتان بسمہ 42 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں جبکہ ندا ڈار نے آخر تک میچ جتوانے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے پاکستان ایک رن سے شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہو گیا۔

مزید پڑھیں:قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔اب سری لنکا اور بھارت کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

Related Posts