رنویر اور دیپیکا کی طلاق کی افواہیں، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

رنویر اور دیپیکا کی طلاق کی افواہیں، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
رنویر اور دیپیکا کی طلاق کی افواہیں، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی دیپیکا پاڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے درمیان طلاق کی افواہیں گرم تھیں، مگر اب دپیکا کا اس حوالے سے تفصیلی بیان سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی اداکارہ نے طلاق کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ’میرے شوہر میوزک فیسٹیول کے لیے ایک ہفتہ گھر سے باہر تھے، اب وہ گھر آگئے ہیں اور وہ مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔‘

بالی وُڈ فلم انڈسٹری کے اس جوڑے کے بارے میں کافی عرصے سے بھارتی میڈیا اور شوبز کی ویب سائٹ پرطلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:عامر خان نے ایسا کیا کردیا کہ انتہاء پسند ہندو اشتعال میں آگئے؟

دوسری واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ دپیکا 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ دیپیکا پڈوکون جنوبی انڈیا کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ بھی کر رہی ہیں۔

Related Posts