عمران خان کا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اہم ویڈیو پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اہم پیغام سامنے آگیا
عمران خان کا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اہم پیغام سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اہم پیغام سامنے آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں عوام سے باہر نکلنے کی اپیل کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کو ہونے والا الیکشن اس ملک کی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے، کیونکہ فیصلہ ہوگا کہ کیا پاکستان حقیقی طور پر آزاد ملک بن کے رہے گا، یا بیرون ملک سازش کے ذریعے مسلط کئے مجرموں کی ہم غلامی کریں گے۔

مزید پڑھیں:جہاد نہ کیا تو آنے والی نسلیں ان چوروں کی غلامی کریں گی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ اس دن اپنے ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے آپ سب باہر نکلیں۔

Related Posts