اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کا پینل تقسیم کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کا پینل تقسیم کا شکار
اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کا پینل تقسیم کا شکار

کرناٹک: بھارت کی عدالت عالیہ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر منقسم فیصلہ سنایا ہے، ‘اختلاف رائے’ کے پیش نظر عدالت نے معاملے کو بھارتی چیف جسٹس کے سامنے رکھنے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس ہیمنت گپتا نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کو خارج کر دیا۔

بینچ کے دوسرے جج جسٹس سدھانشو دھولیا نے ان کو سماعت کے لیے منظور کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کرنا ٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

دو رکنی بینچ میں پیدا ہونے والے اختلاف کے باعث معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کو برقرار رکھا جائے گا۔

مسلمان درخواست گزاروں کے ایک وکیل کے مطابق بینچ کا اختلافی فیصلہ ان کے لیے ‘نیم فتح’ ہے۔

واضح رہے کہ ریاست کرناٹک جہاں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت ہے، مقامی حکومت نے رواں سال 5 فروری کو حکم جاری کیا تھا کہ تمام اسکول اورکالج انتظامیہ کی جانب سے طے کیے گیے ڈریس کوڈ پرعمل کریں جس میں حجاب اور برقع پہننے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں:بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف کیس، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا

مذکورہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد ریاست کے کچھ تعلیمی اداروں نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روکا جس کے خلاف طلبہ اور ان کے والدین نے احتجاج کیا جب کہ ملک کے نامور اداکاروں نے بھی اس کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔

Related Posts